نئی دہلی 8نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پٹرول- ڈیزل کی قمیتوں میں گزشتہ ایک ماہ سے ہو رہی کٹوتی آگے بھی جاری رہ سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 دنوں میں پٹرول- ڈیزل کی اضافی قیمتیں 5 روپیے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران سے تیل خریدنے کی پابندی سے ہندوستان، چین اور جاپان سمیت 8 ممالک کو فی الحال اجازت دے دی ہے۔
اس سے ہندوستان کا سب سے بڑا فائدہ ہوتا نظر آرہا ہے تاہم ایران پر امریکی پابندی جاری رہے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان دنیا میں خام تیل کا تیسرا بڑا کنزیومر ملک ہے۔ اپنی کل ضرورت کا 80 فیصد درآمد کے ذریعہ پورا کرتا ہے۔ عراق اور سعودی عرب کے بعد ایران کا تیسرا بڑا سپلائر ملک ہندوستان ہے۔